اسی گمشدہ کا پتہ مل گیا ہے وہیں ہیں محمد جہاں پر خدا ہے
اسی گمشدہ کا پتہ مل گیا ہے وہیں ہیں محمد جہاں پر خدا ہے
عزیزالدین رضواں قادری
MORE BYعزیزالدین رضواں قادری
اسی گمشدہ کا پتہ مل گیا ہے وہیں ہیں محمد جہاں پر خدا ہے
یہ دونوں کے رہنے کی ایک ہی جگہ ہے وہیں ہیں محمد جہاں پر خدا ہے
خدا دیکھنا تو محمد کو دیکھو، خدا پانا ہے تو محمد کو پاؤ
خدا لا پتہ کا محمد پتہ ہے، وہیں ہیں محمد جہاں پر خدا ہے
خدا لا محمد الہ کا پردہ، تو ہے رمز الا اللہ خلقت سے پیدا
سمجھ پڑھ کے کلمہ کو، کر غور کیا ہے، وہیں ہیں محمد جہاں پر خدا ہے
محمد رسولِ خدا کا معمہ، مقدر سے جو اس کو سمجھا وہ سمجھا
معمہ یہ کل بند تھا، اب ہی کھلا ہے، وہیں ہیں محمد جہاں پر خدا ہے
محمد کو سمجھے نہ سمجھے خدا کو، بھلا کیسے پائیں گے یہ مدعا کو
کہ جن جن کے عقلوں پہ پردہ پڑا ہے، وہیں ہیں محمد جہاں پر خدا ہے
میں اک روز ’’لاحول والے‘‘ سے پوچھا، خدا اور محمد کا کچھ راز بتلا
کہا تلملا کر یہ ان کا پتہ ہے، وہیں ہیں محمد جہاں پر خدا ہے
کہوں کیسے رضواںؔ میں راز حقیقت، زباں بند ہے اور احترام شریعت
الانسان سر سے یہ گر کھلا ہے، وہیں ہیں محمد جہاں پر خدا ہے
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.