Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اسی گمشدہ کا پتہ مل گیا ہے وہیں ہیں محمدؐ جہاں پر خدا ہے

عزیزالدین رضواں قادری

اسی گمشدہ کا پتہ مل گیا ہے وہیں ہیں محمدؐ جہاں پر خدا ہے

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    اسی گمشدہ کا پتہ مل گیا ہے وہیں ہیں محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    یہ دونوں کے رہنے کی ایک ہی جگہ ہے وہیں ہیں محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    خدا دیکھنا تو محمدؐ کو دیکھو خدا پانا ہے تو محمدؐ کو پاؤ

    خدا لا پتا کا محمدؐ پتہ ہے وہیں ہیں محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    خدا لا محمدؐ الہ کا پردہ تو ہے رمز الا اللہ خلقت سے پیدا

    سمجھ پڑھ کے کلمہ کو کر غور کیا ہے وہیں ہیں محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    محمدؐ رسول خداؐ کا معمہ مقدر سے جو اس کو سمجھا وہ سمجھا

    معمہ یہ کل بند تھا اب ہی کھلا ہے وہیں ہیں محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    محمدؐ کو سمجھے نہ سمجھے خدا کو بھلا کیسے پائیں گے یہ مدعا کو

    کہ جن جن کے عقلوں پہ پردہ پڑا ہے وہیں ہیں محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    میں اک روز لاحول والے سے پوچھا خدا اور محمدؐ کا کچھ راز بتلا

    کہا تلملا کر یہ ان کا پتہ ہے وہیں ہیں محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    کہوں کیسے رضوانؔ میں راز حقیقت زباں بند ہے اور احترام شریعت

    الانسان سر سے یہ گر کھلا ہے وہیں ہیں محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : الکبیر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے