رخ محبوب خدا اصلی علیٰ صلی علیٰ
اور وہ گیسوئے دوتا صلی علیٰ صلی علیٰ
گنبد اس روضۂ پُرنور کان سبحان اللہ
اور وہ روضہ کی صفا صلی علی صلی علی
کرتی ہے آپ کو ہر شاخ چمن جھک کر سلام
کہتی ہے باد صبا صلی علیٰ صلی علیٰ
اے مژدہ میری بخشش کا خدا کی رحمت
میں نے جس وقت کہا صلی علیٰ صلی علیٰ
آئے گیسوئے شہ پاک سے دل مست ہوا
آئی طیبہ کی ہوا صلی علی صلی علیٰ
زلف ہو گر رخ پُر نور سے اٹھ جائے نقاب
میں کہوں صلی علیٰ صلی علیٰ
واہ کیا خوب غزل نعت میں لکھی ہے کلیمؔ
آپ کی طبع رسا صلی علیٰ صلی علیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.