رخ محبوب خدا صل علیٰ صل علیٰ
اور وہ گیسوئے دوتا صل علیٰ صل علیٰ
گنبد اس روضہ پر نور کا سبحان اللہ
اور وہ روضہ کی صفا صل علیٰ صل علیٰ
کرتی ہے آپ کو ہر شاخ چمن جھک کر سلام
کہتی ہے باد صبا صل علیٰ صل علیٰ
اے مژدہ میری بخشش کا خدا کی رحمت
میں نے جس وقت کہا صل علیٰ صل علیٰ
آ کے گیسوئے شہ پاک سے دل مست ہوا
آئی طیبہ کی ہوا صل علیٰ صل علیٰ
زلف ہو گر رخ پر نور سے اٹھ جائے نقاب
میں کہوں صل علیٰ صل علیٰ
واہ کیا خوب غزل نعت میں لکھی ہے کلیمؔ
آپ کی طبع رسا صل علیٰ صل علیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.