Sufinama

ہے حاصل حیات محبت رسول کی

کامل شطاری

ہے حاصل حیات محبت رسول کی

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    ہے حاصل حیات محبت رسول کی

    اللہ کا کرم ہے، عنایت رسول کی

    کیا جانے کوئی طاقت و قوت رسول کی

    قدرت خدا کی ہوتی ہے قدرت رسول کی

    اتنی ہی اس کی دولتِ ایماں نصیب ہے

    ہے جس کے دل میں جتنی محبت رسول کی

    ہر ذرہ غارِ ثور کا شاہد ہے آج بھی

    صدیق پر ہے ختم رفاقت رسول کی

    انصاف کی تو بات یہی ہے خدا گواہ

    فاروق میں تھی شان عدالت رسول کی

    عثمان کی خود بخود ہی وہ تصویر بن گئی

    یک جا ہوئی جو شرم و مروت رسول کی

    آتی ہے یاد آج بھی نام علی کے ساتھ

    حق آگہی و شان شجاعت رسول کی

    خوان کرم ہے آپ کا کونین کے لیے

    انسانیت کو عام ہے دعوت رسول کی

    معراج چشم شوق ہے دیدارِ مصطفیٰ

    صورت وہی خدا کی جو صورت رسول کی

    روز جزا کی فکر میں کیوں جان کھو دیے

    کیا بس نہیں ہے ہم کو شفاعت رسول کی

    صدقے میں پل رہا ہوں رؤف رحیم کے

    ہے زندگی رہینِ عنایت رسول کی

    بے شک یہ منکرین شفاعت بھی حق پہ ہیں

    ان کے لیے نہیں ہے شفاعت رسول کی

    حسن عمل پہ ناز مرے دشمنوں کو ہو

    میں ساتھ لے کے جاؤں گا الفت رسول کی

    کونین میں اسی کی حکومت اسی کا راج

    ہو جائےجس پہ چشمِ عنایت رسول کی

    عاصی تو ہیں ضرور مگر خوش نصیب ہیں

    پھرتی ہے ڈھونڈھتی ہیں رحمت رسول کی

    اللہ سے تو سارے زمانے کو ربط ہے

    ایمان اصل میں ہے محبت رسول کی

    کاملؔ کبھی تو دامن آل نبی نہ چھوڑ

    جانے نہ پائے ہاتھ سے نسبت رسول کی

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 173)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے