Sufinama

خلاصہ پنجتن کا ہیں معین الدین و محی الدیں

کامل شطاری

خلاصہ پنجتن کا ہیں معین الدین و محی الدیں

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی و غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی۔

    خلاصہ پنجتن کا ہیں معین الدین و محی الدیں

    مکمل فضلِ مولیٰ ہیں معین الدین و محی الدیں

    نظر کی بات ہے اس کو نظر والے ہی سمجھیں گے

    مرا قبلہ ہیں کعبہ ہیں معین الدین و محی الدیں

    کوئی گوشہ نہیں ہے پرتوِ انوار سے خالی

    یہاں بھی جلوہ فرما ہیں معین الدین و محی الدیں

    یہ دو چشمے ہیں چشمانِ ولایت کی کرامت کے

    درِ فیضانِ مولیٰ ہیں معین الدین و محی الدیں

    خدائے پاک و بے ہمتا کی اک بے مثل قدرت کا

    بڑا خاصہ نمونہ ہیں معین الدین و محی الدیں

    ٹلی ہر ایک مشکل صرف ان کے نامِ نامی سے

    بڑی قوت کے آقا ہیں معین الدین و محی الدیں

    ہماری زندگانی ہے انہیں دونوں سے نسبت پر

    سہارا سا سہارا ہیں معین الدین و محی الدیں

    مہک پاتا ہوں ان دونوں میں عطرِ بو ترابی کی

    مشامِ جاں کا سودا ہیں معیں الدیں و محی الدیں

    سکونِ قلب خاصاں ہیں قرارِ جانِ پاکاں ہیں

    نہ جانے کس کا جلوہ ہیں معین الدیں و محی الدیں

    یہ دو ہاتھوں میں دو دامن ہیں کاملؔ حسنِ نسبت سے

    ہمارے دونوں آقا ہیں معین الدین و محی الدیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 108)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے