خلاصہ پنجتن کا ہیں معین_الدین_و_محی_الدیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی و غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی۔
خلاصہ پنجتن کا ہیں معین الدین و محی الدیں
مکمل فضل مولا ہیں معین الدین و محی الدیں
نظر کی بات ہے اس کو نظر والے ہی سمجھیں گے
مرا قبلہ ہیں کعبہ ہیں معین الدین و محی الدیں
کوئی گوشہ نہیں ہے پرتو انوار سے خالی
یہاں بھی جلوہ فرما ہیں معین الدین و محی الدیں
یہ دو چشمے ہیں چشماں ولایت کی کرامت کے
در فیضان مولیٰ ہیں معین الدین و محی الدیں
خدائے پاک و بے ہمتا کی اک بے مثل قدرت کا
بڑا خاصا نمونہ ہیں معین الدین و محی الدیں
ٹلی ہر ایک مشکل صرف ان کے نام نامی سے
بڑی قوت کے آقا ہیں معین الدین و محی الدیں
ہماری زندگانی ہے انہیں دونوں سے نسبت پر
سہارا سا سہارا ہیں معین الدین و محی الدیں
مہک پاتا ہوں ان دونوں میں عطر بو ترابی کی
مشام جاں کا سودا ہیں معیں الدین و محی الدیں
سکون قلب خاصاں ہیں قرار جان پاکاں ہیں
نہ جانے کس کا جلوہ ہیں معیں الدین و محی الدیں
یہ دو ہاتھوں میں دو دامن ہیں کاملؔ حسن نسبت سے
ہمارے دونوں آقا ہیں معیں الدین و محی الدیں
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 108)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.