Sufinama

کرم ہو جائے تو کر لوں نظارا یا رسول اللہ

کامل شطاری

کرم ہو جائے تو کر لوں نظارا یا رسول اللہ

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    کرم ہو جائے تو کر لوں نظارا یا رسول اللہ

    نہیں ہے جراتِ عرضِ تمنا یا رسول اللہ

    تمہیں سے نسبتِ وارفتگی پر فخر کرتے ہیں

    تمہیں پر ہے ہمارا ناز سارا یا رسول اللہ

    مری بخشش تو کیا دنیا کی بخشش کے لیے بس ہے

    تمہاری چشمِ رحمت کا اشارا یا رسول اللہ

    خود اپنا ظلِّ رحمت آپ کو حق نے بنایا ہے

    اٹھا کر آپ سے ہر ایک سایا یا رسول اللہ

    قسم اللہ کی سارے مظاہر یوں ہی رہ جاتے

    اگر تم کو خدا پیدا نہ کرتا یا رسول اللہ

    عمل کیسے عمل کس کے عمل اور ان کی قیمت کیا

    مجھے تو دیجیے اپنا اتارا یا رسول اللہ

    مجسم رحمتِ حق کا تصور جب ہوا کاملؔ

    نظر میں پھر گیا نقشہ تمہارا یا رسول اللہ

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 153)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے