کرم ہو جائے تو کر لوں نظارا یا رسول_اللہ
کرم ہو جائے تو کر لوں نظارا یا رسول اللہ
نہیں ہے جرات عرض تمنا یا رسول اللہ
تمہیں سے نسبت وارفتگی پر فخر کرتے ہیں
تمہیں پر ہے ہمارا ناز سارا یا رسول اللہ
مری بخشش تو کیا دنیا کی بخشش کے لیے بس ہے
تمہاری چشم رحمت کا اشارا یا رسول اللہ
خود اپنا ظل رحمت آپ کو حق نے بنایا ہے
اٹھا کر آپ سے ہر ایک سایا یا رسول اللہ
قسم اللہ کی سارے مظاہر یوں ہی رہ جاتے
اگر تم کو خدا پیدا نہ کرتا یا رسول اللہ
عمل کیسے عمل کس کے عمل اور ان کی قیمت کیا
مجھے تو دیجیے اپنا اتارا یا رسول اللہ
مجسم رحمت حق کا تصور جب ہوا کاملؔ
نظر میں پھر گیا نقشہ تمہارا یا رسول اللہ
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 153)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.