حسنین سے عباس سے زینب سے علی سے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
حسنین سے عباس سے زینب سے علی سے
ایثار کا دنیا میں چراغاں ہے سبھی سے
بو بکر سے فاروق سے عثماں سے علی سے
پیغامِ وفا ملتا ہے دنیا میں سبھی سے
ٹکراتا بھلا کیسے کوئی مردِ جری سے
کوہسار لرز جاتے تھے شمشیرِ علی سے
بستر پہ شبِ اسریٰ ہوئی دید جہاں کی
اعزاز یہ مولیٰ کو ملا عشقِ نبی سے
وہ دیں کے مخالف ہوں کہ گستاخِ نبی ہوں
ڈرتے ہیں تو ڈرتے ہیں فقط نامِ علی سے
خالدؔ ہی فقط ان کے طلب گار نہیں ہیں
مشکل میں سبھی آس لگاتے ہیں علی سے
- کتاب : انوارِ کربلا (Pg. 39)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.