محبوب دو عالم فخر جہاں حضرتِ سلطاں نظام الدیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان محبوبِ الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی-بھارت)
محبوب دو عالم فخر جہاں حضرتِ سلطاں نظام الدیں
ہادی و رہبر کون و مکاں حضرتِ سلطاں نظام الدیں
مشتاق زیارت ہوں از بس اس روضۂ انور کا ہر دم
جلدی سے بلا لو اپنے یہاں حضرت سلطاں نظام الدیں
جو کچھ کہ گذرتا ہے ہم پر فرقت میں تمہاری سر تا سر
کس منھ سے کروں میں اس کو بیاں حضرت سلطاں نظام الدیں
کس منہ سے کروں میں عرض میاں جو جو کہ تمنا ہیں دل میں
حقا کہ نہیں ہے تم پہ نہاں حضرتِ سلطاں نظام الدیں
دیکھو تو خلیلؔ بچشم یقیں صورتِ شہ خادم کی بیشک
اس شکل میں ہیں خود جلوہ کناں حضرت سلطاں نظام الدیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.