Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مانا کہ عمر گزری ہے ساری گناہ میں

خواجہ ناظر نظامی

مانا کہ عمر گزری ہے ساری گناہ میں

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان خواجہ سعیدالدین چشتی خانونی (گوالیار۔مدھیہ پردیش)

    مانا کہ عمر گزری ہے ساری گناہ میں

    لیکن اب آگیا ہوں تیری بارگاہ میں

    بخشش کا جب رہا نہ مجھے کوئی آسرا

    رحمت نے ان کی لے لیا اپنی پناہ میں

    اُن کی نگاہِ لطف کے قربان جایئے

    جنت بچانے آگئی دوزخ کی راہ میں

    دعویٰ یہ حشر میں دلِ سوز آشنا کا ہے

    دوزخ کو پھونک دوں گا فقط ایک آہ میں

    کوئی نہیں ثبوتِ عمل اس کے ماسوا

    توڑا ہے میں نے آخری دم تیری چاہ میں

    صدقہ ہے گلشنِ شہِ خانون پیر کا

    کانٹے بھی پھول بن گئے ناظرؔ کی راہ میں

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 203)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے