حضرتِ خواجہ نظام الدین چشتی السلام
دلچسپ معلومات
منقبت درشان محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی۔بھارت)
حضرتِ خواجہ نظام الدین چشتی السلام
آپ کا در سارے عالم کے لیے دارالسلام
آپ کی توصیف کیا ہو، آپ کی تعریف کیا
آپ محبوبِ الٰہی رحمتِ خیرالانام
ہے تمنّا میری آقا میں جدھر دیکھوں اُدھر
روشنی ہی روشنی حق کی نظر آئے مدام
ہوفنا قلب ونظر حبِّ نبی میں اس قدر
دل میں اُن کی یاد ہو اور لب پہ ہردم اُن کا نام
ملک ہو جنت نشاں، دنیا میں سب خوش حال ہوں
تنگ دستی فاقہ مستی کا رہے باقی نہ نام
دوستی ہی دوستی ہو ہر طرف امن واماں
بھول کر بھی لے کہیں کوئی نہ پھر نفرت کا نام
تشنہ کامانِ محبت آئے ہیں پانے مراد
دیکھ لیجے اِک نظرمحبوبِ ربّ ذوالکرام
طالبانِ فیض کے بھر دیجے دامانِ مراد
بھیک لینے آئے ہیں آقا غلامانِ غلام
واسطہ مولا علیؓ کا، واسطہ حسنینؓ کا
واسطہ خاتونِ جنتؓ کا ملے وحدت کا جام
واسطہ ہندالولی کا لاج رکھ لیجے مری
سرخرو دونوں جہاں میں کیجئے اور شادکام
قطب الدیں کا اورفرید الدین کا صدقہ ملے
سیر ہوجائیں خدا را آج سارے تشنہ کام
نغمتوں سے دو جہاں کی سب کو کیجے سرفراز
اے سخی ابنِ سخی بھر جائیں سب کے خالی جام
ہم رہیں محرومِ قسمت، یہ تو ہوسکتا نہیں
فیض پاتے ہیں درِاقدس سے جبکہ خاص وعام
اس نظامیؔ پر کرم کی اِک نظر فرمائیے
دین ودنیا میں منظّم کیجئے دل کا نظام
- کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 144)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.