Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سزد برشانِ تو عالم پناہی، نظام الدین محبوبِ الٰہی

خواجہ ناظر نظامی

سزد برشانِ تو عالم پناہی، نظام الدین محبوبِ الٰہی

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان محبوب الہی خواجہ نظام الدین اولیا (دہلی۔ہندوستان)

    سزد برشانِ تو عالم پناہی، نظام الدین محبوبِ الٰہی

    زہے اوج جمالِ خانقاہی

    مٹا دی ساری دنیا کی سیاہی

    یہ ہے امکانِ عالم کی گواہی

    فقیروں کو عطا کی بادشاہی

    سزد برشانِ تو عالم پناہی، نظام الدین محبوبِ الٰہی

    شریعت ساز تیری ہر نوا ہے

    طریقت ساز تیری ہر ادا ہے

    حقیقت ساز تیرا مدّعا ہے

    تو محبوبِ نبی نورِ خدا ہے

    سزد برشانِ تو عالم پناہی، نظام الدین محبوبِ الٰہی

    ہے سلطان المشائخ تیرا رتبہ

    نظر افروز ہے ہر تیرا جلوہ

    ازل سے تا ابد ہے تیرا چرچا

    قیامت تک رہے گا بول بالا

    سزد برشانِ تو عالم پناہی، نظام الدین محبوبِ الٰہی

    عرب میں ہر طرف ہلچل مچی ہے

    کہ اسرائیل سے جنگ ٹھن گئی ہے

    پسِ منظر یہ قومی دشمنی ہے

    مدد کا وقت اے ابنِ علی ہے

    سزد برشانِ تو عالم پناہی، نظام الدین محبوبِ الٰہی

    سگِ دربار ناظرؔ اک گدا ہے

    تمہارے در کا اِس کا آسرا ہے

    وسیلہ اِس کو حاصل آپ کاہے

    بہ ربطِ پیر ضامن یہ دعا ہے

    سزد برشانِ تو عالم پناہی، نظام الدین محبوبِ الٰہی

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 141)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے