سزد بر شان_تو عالم پناہی نظام_الدین محبوب_الٰہی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان محبوب الہی خواجہ نظام الدین اولیا (دہلی۔ہندوستان)
سزد بر شان تو عالم پناہی نظام الدین محبوب الٰہی
زہے اوج جمال خانقاہی
مٹا دی ساری دنیا کی سیاہی
یہ ہے امکان عالم کی گواہی
فقیروں کو عطا کی بادشاہی
سزد بر شان تو عالم پناہی نظام الدین محبوب الٰہی
شریعت ساز تیری ہر نوا ہے
طریقت ساز تیری ہر ادا ہے
حقیقت ساز تیرا مدعا ہے
تو محبوب نبی نور خدا ہے
سزد بر شان تو عالم پناہی نظام الدین محبوب الٰہی
ہے سلطان المشائخ تیرا رتبہ
نظر افروز ہے ہر تیرا جلوہ
ازل سے تا ابد ہے تیرا چرچا
قیامت تک رہے گا بول بالا
سزد بر شان تو عالم پناہی نظام الدین محبوب الٰہی
عرب میں ہر طرف ہلچل مچی ہے
کہ اسرائیل سے جنگ ٹھن گئی ہے
پس منظر یہ قومی دشمنی ہے
مدد کا وقت اے ابن علی ہے
سزد بر شان تو عالم پناہی نظام الدین محبوب الٰہی
سگ دربار ناظرؔ اک گدا ہے
تمہارے در کا اس کا آسرا ہے
وسیلہ اس کو حاصل آپ کا ہے
بہ ربط پیر ضامن یہ دعا ہے
سزد بر شان تو عالم پناہی نظام الدین محبوب الٰہی
- کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 141)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.