Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سلام اے ارضِ کلیّر مظہرِ انوارِ ربّانی

خواجہ ناظر نظامی

سلام اے ارضِ کلیّر مظہرِ انوارِ ربّانی

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابر پاک حضرت علی احمد (کلیر۔اترا کھنڈ)

    سلام اے ارضِ کلیّر مظہرِ انوارِ ربّانی

    سلام اے تربتِ خواجہ علاء الدین نوارانی

    بحقِ خواجۂ ہندالولی مخدوم سُن لیجے

    مجھے گھیرے ہوئے ہے ہر طرف سے غم کی طغیانی

    طفیلِ خواجہ قطب الدین قطبِ دو جہاں حضرت

    نگاہِ لطف سے کر دیجئے سب دور حیرانی

    فریدی نام لیوا ہوں، نظامی در سے آیا ہوں

    کرم سےاپنے اے صابرؒ مٹا دیجے پریشانی

    چراغِ دہلوی کی روشنیِ پاک کا صدقہ

    جلا دیجئے مرے دل میں بھی ایک قندیل نورانی

    تمہارے سلسلے کی روشنی ہیں خواجۂ خانونؒ

    مرے مرشد مرے شاہِ ولایت ظلِّ سبحانی

    وسیلہ لے کے میں اُن کا تمہارے در پہ آیا ہوں

    دعا یہ ہے کہ حاصل ہو مجھے انعامِ روحانی

    مئے عرفاں پلا دیجئے، مجلیٰ قلب کر دیجے

    رہے باقی نہ میرے دل میں کوئی شرِّ نفسانی

    بہ ربطِ جملہ اربابِ سلاسل صاحبِ نسبت

    سفینہ پار ہو جائے بشکلِ نوحِ طوفانی

    بجز اِس کے نہیں کوئی تمنا اپنی اے ناظرؔ

    قیامت تک رہے حاصل درِ اقدس کی دربانی

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 139)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے