جاری ہے ہر زبان پہ چرچہ حسین کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان شہیدِ کربلا حضرت امام حسین (کربلا-ایران)
جاری ہے ہر زبان پہ چرچہ حسین کا
کتنا عظیم و اعلیٰ ہے رتبہ حسین کا
نبیوں کا بھی امام ہے نانا حسین کا
اور ہے امام ولیوں کا بابا حسین کا
عشاق اہلِ بیت ہی جنت میں جائیں گے
دعویٰ مرے نبی کا ہے، دعویٰ حسین کا
نامِ حسین سنتے ہی جل بھن کے مر گیے
اب تک یزیدیوں پہ ہے غلبہ حسین کا
روشن ہیں چاند تارے بھی نورِ حسین سے
اتنا حسین چہرا ہے، چہرا حسین کا
گزرے تھے جس سے لے کے وہ خوشبوئے جسمِ پاک
اب تک مہک رہا ہے وہ کوچہ حسین کا
جس کو حسین لفظ سے کچھ واسطہ نہیں
کیسے سمجھ وہ پائے گا معنیٰ حسین کا
شایانؔ اہلِ بیت سے الفت انہی کو ہے
جنت میں جو اٹھائیں گے جھنڈا حسین کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.