Font by Mehr Nastaliq Web

حسنین کی، حسنین کے آثار کی جے ہو

خواجہ شایان حسن

حسنین کی، حسنین کے آثار کی جے ہو

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

    حسنین کی، حسنین کے آثار کی جے ہو

    جے سورگ کے مہراج کی، سردار کی جے ہو

    قربان ہوئے آپ جو اسلام کی خاطر

    شبیرِ وفادار کی، خوددار کی جے ہو

    ہیں پشت پہ حسنین تو سجدے میں نبی ہیں

    نانا کے اسی لاڈ کی اور پیار کی جے ہو

    کربل میں کٹا سر جو وہی سر ہے فتحیاب

    اس سر کے ہر اک موئے وفادار کی جے ہو

    جنت کے دروغہ نے بھی یہ نعرہ لگایا

    جنت کے جواں لوگوں کے سردار کی جے ہو

    جس نے کہ درِ خیبرِ صہیون اکھاڑا

    دامادِ نبی حیدر کرار کی جے ہو

    مولیٰ کا دھنے واد ہو زہرا کی ہو مدحت

    یعنی کہ ہر اک صاحبِ اطہار کی جے ہو

    آتا ہے محرم تو چھلک جاتے ہیں آنسو

    شبیر کی، شبیر کے غم خوار کی جے ہو

    لعنت ہو یزیدی پہ کہ لعنت کے ہیں حقدار

    اصحابِ حسینی کی، عزادار کی جے ہو

    اشعار میں حسنین کی جے کار لکھی ہے

    شایانؔ کی، شایان کے اشعار کی جے ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے