حسنین کی حسنین کے آثار کی جے ہو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)
حسنین کی حسنین کے آثار کی جے ہو
جے سورگ کے مہراج کی سردار کی جے ہو
قربان ہوئے آپ جو اسلام کی خاطر
شبیر وفادار کی خوددار کی جے ہو
ہیں پشت پہ حسنین تو سجدے میں نبی ہیں
نانا کے اسی لاڈ کی اور پیار کی جے ہو
کربل میں کٹا سر جو وہی سر ہے فتح یاب
اس سر کے ہر اک موئے وفادار کی جے ہو
جنت کے دروغہ نے بھی یہ نعرہ لگایا
جنت کے جواں لوگوں کے سردار کی جے ہو
جس نے کہ در خیبر صہیون اکھاڑا
داماد نبی حیدر کرار کی جے ہو
مولیٰ کا دھنیہ واد ہو زہرا کی ہو مدحت
یعنی کہ ہر اک صاحب اطہار کی جے ہو
آتا ہے محرم تو چھلک جاتے ہیں آنسو
شبیر کی شبر کے غم خوار کی جے ہو
لعنت ہو یزیدی پہ کہ لعنت کے ہیں حق دار
اصحاب حسینی کی عزادار کی جے ہو
اشعار میں حسنین کی جے کار لکھی ہے
شایانؔ کی شایاں کے اشعار کی جے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.