Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

علی کے نام کی عظمت صفاتِ اسمِ اعظم ہے

خواجہ شایان حسن

علی کے نام کی عظمت صفاتِ اسمِ اعظم ہے

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان امیرالمؤمنین حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    علی کے نام کی عظمت صفاتِ اسمِ اعظم ہے

    علی ہی علم کی توقیر کا حسنِ مجسم ہے

    علی کا ذکر ہے قران کے دلکش حوالوں میں

    علی کی پرورش رب نے کری نوری اجالو میں

    علی عشقِ پیمبر کا جدا انداز ہوتا ہے

    علی مشکل گھڑی میں مائلِ پرواز ہوتا ہے

    علی کی ذات شامل مصطفیٰ کے راز داروں میں

    علی کی شخصیت سب سے الگ ہے جانثاروں میں

    علی دنیا کے اندر خانۂ کعبہ میں آیا ہے

    علی عشقِ نبوت کی سند کو ساتھ لایا ہے

    علی کو لوگ کہتے ہیں علی ابنِ ابی طالب

    علی کے نام سے ڈرتا ہے دنیا کا ہر اک غاصب

    علی کی اہلیہ بنتِ پیمبر فاطمہ زہرا

    علی کے سر کی زینت ہے امامت کا حسیں سہرا

    علی کے لاڈلوں کو مصطفیٰ کی چین کہتے ہیں

    علی ذادوں کو عاشق پیار سے حسنین کہتے ہیں

    علی کا مرتبہ یہ ہے امامت کی بہاروں میں

    علی کے در پہ رہتے ہیں قلندر بھی قطاروں میں

    علی کے در سے ہی منسوب ہے شجرہ ولایت کا

    علی کے سر کی زینت تاج ہے دستِ سخاوت کا

    علی ذادے شریعت کو یزودوں سے بچاتے ہیں

    علی کے لاڈلے ہی کربلا میں کام آتے ہیں

    علی کا جو نہیں شایانؔ اپنا ہو نہیں سکتا

    علی سے بغض رکھے جو نبی کا ہو نہیں سکتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے