Sufinama

نہ یہ طاقت سے جاتا ہے نہ ہو کر زر سے جاتا ہے

محمود احمد ربانی

نہ یہ طاقت سے جاتا ہے نہ ہو کر زر سے جاتا ہے

محمود احمد ربانی

MORE BYمحمود احمد ربانی

    نہ یہ طاقت سے جاتا ہے نہ ہو کر زر سے جاتا ہے

    نبی کے دیں کا رستہ کلمۂ اطہر سے جاتا ہے

    شہ کونین شاہِ انبیا کے در سے جاتا ہے

    خدا کے گھر کا رستہ مصطفیٰ کے گھر سے جاتا ہے

    نبی تنہا چلے آگے رکے جبریل سدرہ پر

    کہ ملنے نورِ احمد خالقِ اکبر سے جاتا ہے

    اُسی کا رخ چمکتا ہے ہمیشہ نورِ احمد سے

    جو عشقِ مصطفیٰ لے کر درِ اطہر سے جاتا ہے

    خدا بخشے گا ہم سب کو محمد بخشوائیں گے

    یہ رستہ بخششوں کو شافعِ محشر سے جاتا ہے

    نبی کی شان میں گستاخیاں کرتا ہے جو ناداں

    قلم سر اس کا ہوتا ہے وہ اپنے سر سے جاتا ہے

    جڑا احمد کا بھی رشتہ محمد کے گھرانے سے

    نبی تک میرا بھی شجرہ درِ نشتر سے جاتا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 331)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے