بشر سے ثنا کیا ہو حضرت_علی کی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت مولیٰ علی (نجف۔عراق)
بشر سے ثنا کیا ہو حضرت علی کی
خدا جانتا ہے حقیقت علی کی
طریقت میں ہے فرض الفت علی کی
ہے ایمان عارف محبت علی کی
بلا کر شب وصل حضرت کو حق نے
دکھا دی سر عرش صورت علی کی
جسے سراسر کہتے ہیں صوفی
وہ ہے ابتدائے حقیقت علی کی
ابھی لے اڑیں سب زمین نجف کو
ملک پر کھلے گر حقیقت علی کی
الٰہی وہ دن مجھ کو آنکھوں سے دکھلا
کہ دیکھوں نجف جا کے تربت علی کی
زمیں آسمان ہیں یہ سب چاروں کے
کہیں ان سے پہلے ہے خلقت علی کی
علی قوت بازوئے مصطفیؐ ہے
ہے زور یداللہ طاقت علی کی
نکالے زلیخا بھی یوسف کو اپنے
دکھاتا ہے اکبرؔ بھی صورت علی کی
مأخذ:

روحانی گلدستہ (Pg. 39)
- مصنف: شاہ اکبر داناپوری
-
- اشاعت: First
- ناشر: خانقاہ سجادیہ ابوالعلائیہ، داناپور
- سن اشاعت: 2012
مأخذ:

تجلیاتِ عشق (Pg. 275)
- مصنف: شاہ اکبر داناپوری
-
- اشاعت: First
- ناشر: شوکت شاہ جہانی، آگرہ
- سن اشاعت: 1896
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.