Sufinama

جس روپ میں بھی آئیں جلوہ ہے آپ ہی کا

کامل شطاری

جس روپ میں بھی آئیں جلوہ ہے آپ ہی کا

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف۔ عراق)

    جس روپ میں بھی آئیں جلوہ ہے آپ ہی کا

    اب اس مقام پر ہے ذوق نظر کسی کا

    حب علی نتیجہ ہے حسن آگہی کا

    مولیٰ پہ جان دینا مقصد ہے زندگی کا

    ہے زندگی ہماری سرکار ہی کے دم سے

    دل کی ہر ایک دھڑکن صدقہ ہے آپ ہی کا

    مشکل میں ربط ان سے فطرت کا اقتضا ہے

    ہر ایک کی زباں پر نعرہ ہے یا علی کا

    بے شک ہے ذات اس کی تسکین جان پاکاں

    ہے نام جس کا حامل اک لطف معنوی کا

    وہ مظہر العجائب سلطان ملک دل ہیں

    ہر اہل دل کے دل پر قبضہ ہے آپ ہی کا

    یا رب کبھی تو میں بھی پہنچوں در نجف تک

    کب تک یہ دکھ اٹھاؤں اللہ نارسی کا

    بے ربط زندگی اک بے روح زندگی ہے

    وہ زندگی نہیں ہے دھوکا ہے زندگی کا

    دنیائے عشق ساری جز واردات کیا ہے

    کیا دخل اس جہاں میں تعلیل منطقی کا

    قابل تو میں نہیں تھا اس فضل اس کرم کے

    شکر خدا کہ میں بھی محسود ہوں کسی کا

    قربان ان پہ جانے کتنوں کی زندگی ہے

    جن کو اجل نے بخشا پروانہ زندگی کا

    تکمیل عبدیت ہے کامل اسی میں اپنی

    بندہ وہی خدا کا بندہ ہے جو علی کا

    مأخذ :
    • کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 6)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے