Sufinama

نازش_اہل_سنن مخدوم_دوراں آپ ہیں

واصف رضا واصف

نازش_اہل_سنن مخدوم_دوراں آپ ہیں

واصف رضا واصف

MORE BYواصف رضا واصف

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت مخدوم شہباز محمد (بھاگل پور۔بہار)

    نازش اہل سنن مخدوم دوراں آپ ہیں

    حامل عز و شرف محبوب و ذیشاں آپ ہیں

    مرجع اہل عقیدت آپ کا دربار ہے

    تکیہ گاہ مفلس و خیل غریباں آپ ہیں

    جس کی تابش سے منور ہے جہان سنیت

    وہ سمائے رشد کا مہر درخشاں آپ ہیں

    صورت حرف جلی لکھا ہے لوح عشق پر

    یادگار سرخی خون شہیداں آپ ہیں

    عاشق شاہ مدینہ کے لئے ظل کرم

    شاتم آقا کی خاطر سیف براں آپ ہیں

    اے پیا شہباز اے تابانی بزم تقیٰ

    فضل رب سے آشنائے راہ عرفاں آپ ہیں

    ہر گھڑی ہوتا رہے گا آپ کا ذکر جمیل

    جان محفل جان گل جان بہاراں آپ ہیں

    آخرش واصفؔ رضا یہ کہہ کے رکھتا ہے قلم

    وارث علم شہنشاہ رسولاں آپ ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے