چراغِ خانۂ زہرا و حیدر قطب ربانی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
چراغِ خانۂ زہرا و حیدر قطب ربانی
گلِ شاداب گلزار محمد غوث صمدانی
بہت ڈھونڈا نہ پایا مثل تیرا ساری دنیا میں
تری صورت ہے لا ثانی تیری سیرت ہے لا ثانی
ولایت جس کو ملتی ہے تو ملتی ہے تیرے گھر سے
مسلم ہو گئی ترے لیے باطن کی سلطانی
تمہارا نام لیوا ہوں تمہارا در نہ چھوڑوں گا
گدائی کام ہے میرا تمہیں زیبا جہاں بانی
میرے سر پر سے چھٹ جائیں گھٹائیں رنج و آفت کی
مدد یا غوث اعظم دور ہو میری پریشانی
تری چشم عنایت غوث اعظم ہم پہ ہو جائے
مرے چاروں طرف سے بے کسی بے ساز و سامانی
تصور سے تمہارے ظلمت دل دور ہوتی ہے
ضیا پاش و ضمیر اگر وہ تمہارا روئے نورانی
پلٹ کر بھی سلاطین جہاں کو دیکھتا کب ہے
مگن ہے اپنی کملی میں گدائی شاہ جیلانی
مثال آسماں سر پر مریدوں کے تیرا پنجہ
تو ہر اک بات پر قادر ہے یا محبوب سبحانی
ترے ذیر قدم گردن حمیدہ اؤلیااللہ
مسلم ہے تمام اقطاب میں تیری سلیمانی
غلام در گہِ غوثِ مکرم حسرتؔ مسکین
الٰہی دور ہو تیرے کرم سے سب پریشانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.