ہم کو مبارک آقا ہمارا نور_مجسم حق کا پیارا
ہم کو مبارک آقا ہمارا نور_مجسم حق کا پیارا
مولانا عبدالقدیر حسرت
MORE BYمولانا عبدالقدیر حسرت
ہم کو مبارک آقا ہمارا نور مجسم حق کا پیارا
وہ من رأی کا جلوہ دکھائے سرور عالم عالم آرا
وہ راجہ ہیں ہم پرجا ہیں ہم اس کے ہیں وہ ہے ہمارا
ہم کو مبارک آقا ہمارا نور مجسم حق کا پیارا
اس کا دامن ہرگز نہ چھوٹے ٹوٹی آس کا وہ ہے سہارا
ساری بلائیں ٹل جائیں گی اس کی دیا کا گر ہو اشارہ
ہم کو مبارک آقا ہمارا نور مجسم حق کا پیارا
ڈولتی چال اور مد بھری نینا ہردے کی ٹھنڈک آنکھوں کا تارا
حسرتؔ نبی جی کے بلہاری چندرمکھ اور جگ اجیارا
ہم کو مبارک آقا ہمارا نور مجسم حق کا پیارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.