محمد پر یہ دل اپنا فدا ہے
محمد پر یہ دل اپنا فدا ہے
مجھے عشقِ محمد مصطفیٰ ہے
ہوا ہوں جب سے میں عاشق نبی پر
زباں پر یا محمد کی صدا ہے
دل دیوانہ کیا دل اک جہاں کا
کمند زلف احمد میں پھنسا ہے
طبیبو چھوڑ دو میری دوا تم
مرض کیسا یہ عشق مصطفیٰ ہے
نہیں ممکن نبی کا وصف ہم سے
صفت جب ان کی خود کرتا خدا ہے
نہیں کچھ فرق احمد اور احد میں
فقط اک میم کا پردا پڑا ہے
محمد ہی نہیں اللہ لیکن
خدا سے وہ نہیں ہرگز جدا ہے
مدینہ میں مجھے پہنچادے یارب
یہی دن رات میری التجا ہے
مظاہرؔ کو بلالو اپنے در پر
تمہارے غم میں سرگرم بکا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.