بہتر ہیں ہمارے سے وہ مرغانِ مدینہ
بہتر ہیں ہمارے سے وہ مرغانِ مدینہ
ہر وقت میسر جنہیں ایوانِ مدینہ
ان چشم کو جنت کی تمنا نہیں رہتی
جو دیکھ لیں میخانہ سلطانِ مدینہ
نم آنکھ ہوئی قلب بھی بے ساختہ جھوما
آیا جو کبھی ذہن میں بستانِ مدینہ
اے بادِ صبا لائیو پیغامِ مدینہ
مدت سے لیے دل میں ہوں ارمانِ مدینہ
جس شخص کے دل میں نہیں آدابِ مدینہ
مہتر ہیں اس انسان سے حیوانِ مدینہ
پھر شاہ حذیفہؔ پہ بڑا ناز کریں گے
قسمت سے جو لگ جائے یہ دربانِ مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.