Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کچھ ایسے دہر میں چھایا ہے میخانہ محمد کا

محمد حذیفہ

کچھ ایسے دہر میں چھایا ہے میخانہ محمد کا

محمد حذیفہ

MORE BYمحمد حذیفہ

    کچھ ایسے دہر میں چھایا ہے میخانہ محمد کا

    کہ ہر کوئی ہوا جاتا ہے مستانہ محمد کا

    کٹا کر سر دیا شبیر نے یہ درس امت کو

    وفا والو! کرو یوں پیش نذرانہ محمد کا

    ادب سے خسروِ عالم جہاں پر سر جھکاتے ہیں

    رفیع الشاں ہے وہ دربارِ شاہانہ محمد کا

    غلام ان کے گزر کر پل سے جنت میں جو جائیں گے

    پلایا جائے گا ان سب کو پیمانہ محمد کا

    حذیفہؔ پیش ہو جس دم تو رب فرمائے محشر میں

    چلے جانے دو اس کو یہ ہے دیوانہ محمد کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے