Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جن کو بھی معلوم ہے شانِ وقارِ فاطمہ

محمد عرفان

جن کو بھی معلوم ہے شانِ وقارِ فاطمہ

محمد عرفان

MORE BYمحمد عرفان

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ منورہ)

    جن کو بھی معلوم ہے شانِ وقارِ فاطمہ

    اپنے سر کرتے ہیں فرشِ رہ گزارِ فاطمہ

    شوکتِ بنت سلیماں دیکھنے والے یہ دیکھ

    وہ بھی ہے فردوس میں خدمت گزارِ فاطمہ

    رنگِ حیدر اور خوشبوئے نبی یکجا ہوئے

    اس طرح دنیا میں مہکا لالہ زارِ فاطمہ

    لا فتی الا علی کی کوندتی ہیں بجلیاں

    آ گیا میدان میں اب شعلہ بارِ فاطمہ

    سب بہاریں حسن کی جس پر نچھاور ہیں وہی

    لٹ رہا ہے دشت میں باغ بہارِ فاطمہ

    جا کے عرفاںؔ دیکھیے قرآن میں موجود ہے

    آیتِ تطہیر میں شان وقارِ فاطمہ

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 451)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے