خدا کے نور سے روشن ہوا ہے دو جہاں بے شک
خدا کے نور سے روشن ہوا ہے دو جہاں بے شک
کہ اس کے معترف ہیں یہ زمین و آسماں بے شک
بیاں کرتے ہیں سب جن و بشر حمد و ثنا رب کی
تمام اشیائے عالم ہیں اسی کی ترجماں بے شک
ستارے، چاند، سورج سب خدا کے حکم کے تابع
اسی کی حمد کرتی ہے فلک پر کہکشاں بے شک
ہوا، بادل، گھٹا، بجلی، سمندر، جھیل اور جھرنے
سبھی پر منکشف کرتے رہے رب کے نشاں بے شک
خدا کی صنعتوں کا ہر طرف دیدار ہوتا ہے
مناظر کر رہے ہیں رنگِ قدرت کو عیاں بے شک
خدا کی شان سے اکثر کھلے ہیں پھول صحرا میں
بہ حکمِ رب بیاباں میں ہوئے دریا رواں بے شک
جدھر دیکھو نظر آئے خدا کا جلوۂ اقدس
اسی کے نور سے پرنور ہیں کون و مکاں بے شک
خدائے لم یزل کی شان، عظمت یا بزرگی کو
بیاں کر ہی نہیں سکتی غزالیؔ کی زباں بے شک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.