Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مولیٰ کی رحمتوں کا خزینہ فرید ہیں

اویس احمد مظہر

مولیٰ کی رحمتوں کا خزینہ فرید ہیں

اویس احمد مظہر

MORE BYاویس احمد مظہر

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان گنجِ شکر بابا فریدالدین مسعود (پاک پٹن-پنجاب)

    مولیٰ کی رحمتوں کا خزینہ فرید ہیں

    خواجہ قطب کے دل کا نگینہ فرید ہیں

    جب نبی کے چشمے رواں پاک ہے پتن

    محشر میں عاصیوں کا سفینہ فرید ہیں

    صابر ہوں یا نظام کہ ہوں شمس یا فضیل

    سب اؤلیا کی جاں کا نگینہ فرید ہیں

    حبِ رسول نے انہیں بخشا لطیفِ ذوق

    مدنی لطافتوں کا خزینہ فرید ہیں

    اسرارِ کائنات پہ ان کی نگاہ ہے

    عرفانِ ذاتِ حق کا بھی زینہ فرید ہیں

    جلوے ہیں رنگ رنگ حقیقت ہے ایک ہی

    جلوے علی کے دل کا نگینہ فرید ہیں

    میں نے سنا تھا حضرتِ مظہر سے ایک دن

    عرفانِ مصطفیٰ کا خزینہ فرید ہیں

    محشر کی تخلیوں کا مجھے کوئی غم نہیں

    میں ہوں اویسؔ میرا سفینہ فرید ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے