Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حجرۂ خیرالوریٰ میں جلوہ گر صدیق ہیں

اویس رضا عنبرؔ

حجرۂ خیرالوریٰ میں جلوہ گر صدیق ہیں

اویس رضا عنبرؔ

MORE BYاویس رضا عنبرؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت ابو بکر صدیق (مدینہ -سعودی عرب)

    حجرۂ خیرالوریٰ میں جلوہ گر صدیق ہیں

    اس سے سمجھیں آپ کتنے معتبر صدیق ہیں

    کہہ رہے ہیں یہ زمین و آسماں ماہ و فلک

    خلق میں بعد رسل افضل بشر صدیق ہیں

    دین کی خاطر نچھاور کر دیا ہے گھر کا گھر

    جود میں دیکھو تو کتنے اوج پر صدیق ہیں

    امت سرکار میں ہیں کون سب سے معتبر

    حضرتِ مولیٰ علی، عثماں، عمر، صدیق ہیں

    اعتماد آقا کو تھا صدیق پر کچھ اس طرح

    ہجرتِ شہ میں بھی دیکھو ہمسفر صدیق ہیں

    رہتے ہیں وہ بعد رحلت بھی شہِ دیں کے قریب

    دیکھیے محبوب شہ کے کس قدر صدیق ہیں

    جب ہوئے رخصت شہنشاہِ مدینہ دہر سے

    پھر سنبھالا جس نے دیں کو وہ بشر صدیق ہیں

    پیارے آقا کی عطا سے سب کے پیارے ہو گیے

    یعنی دنیا میں بہت ہی معتبر صدیق ہیں

    کاش اے عنبرؔ ہمیں ہو اُن کا صدقہ دستیاب

    عائشہ بی بی کے جو پیارے پدر صدیق ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے