Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل_مایوس کو دیتا ہے سہارا داتا

پیر نصیرالدین نصیرؔ

دل_مایوس کو دیتا ہے سہارا داتا

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان داتا گنجِ بخش شیخ علی ہجویری (لاہور۔پاکستان)

    دل مایوس کو دیتا ہے سہارا داتا

    ایسا داتا ہے حقیقت میں ہمارا داتا

    کی مدد حق نے اسے جب بھی پکارا داتا

    تیری تعلیم کا صدقہ ہے یہ سارا داتا

    عین ممکن ہے کہ اللہ مجھے بخش ہی دے

    قبر سے لے کے اٹھوں نام تمہارا داتا

    ایک دن منزل توحید پہ پہنچائے گا

    اس تری نسبت عالی کا سہارا داتا

    آج انوار محمد سے فضا ہے جگ مگ

    اللہ اللہ یہ پر نور نظارا داتا

    غم دنیا کے جھمیلوں سے نکل جاؤں ابھی

    مجھ کو کافی ہے ترا ایک اشارہ داتا

    ہے شب و روز تصور میں زیارت حاصل

    سامنے ہے مرے دربار تمہارا داتا

    شہر لاہور پہ کیوں بارش انوار نہ ہو

    جلوہ گر ہے حسنی راج دلارا داتا

    میرے ہونٹوں پہ اگر نام تمہارا آ جائے

    لینے آئے مجھے طوفاں میں کنارا داتا

    غوث اعظم کے حوالے سے نصیرؔ آیا ہے

    اک نظر اس پہ بھی ہو جائے خدا را داتا

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 328)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے