Sufinama

میں تو جاؤں_گی واری میں اڑاؤں_گی آج گلال

پیر نصیرالدین نصیرؔ

میں تو جاؤں_گی واری میں اڑاؤں_گی آج گلال

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)

    میں تو جاؤں گی واری میں اڑاؤں گی آج گلال

    مورے انگناں میں آئے محی الدیں جیلانی لج پال

    آؤ ساری سکھیاں رل مل گائیں پریم کے گیت

    دن ہے میل ملن کا کھیلیں سیاں کے دوار دھمال

    اترے چاند کی صورت مورے انگناں میں غوث جلی

    میں تو کھیلوں گی ہولی آئے گھر زہرا کے لال

    جن کو کہتی ہے جگ میں دنیا عبد القادر میراں

    میں تو اجری پری تھی موہے کر گئے آ کے نہال

    یتیم کا سے کہوں میں تم بن دکھ بپتا یہ اپنی

    آئی دوار ہے تھارے اب تو کہہ کے جاؤں گی حال

    ساچی بات سنو تم من کا پنچ تنی ہے یہ نصیرؔ

    اوکا دین دھرم ہے زہرہ و محمد کی آل

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 338)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے