Sufinama

دلوں کے سہارے تو آنکھوں کے تارے مرے پیشوا پیر مہر_علی ہیں

پیر نصیرالدین نصیرؔ

دلوں کے سہارے تو آنکھوں کے تارے مرے پیشوا پیر مہر_علی ہیں

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت پیر مہر علی (گولڑہ۔پاکستان)

    دلوں کے سہارے تو آنکھوں کے تارے مرے پیشوا پیر مہر علی ہیں

    خدا ان کو پیارا خدا کو وہ پیارے مرے پیشوا پیر مہر علی ہیں

    میسر جسے ہو گئی ان کی نسبت اسے مل گئی مغفرت کی بشارت

    خدا کے ولی مصطفیٰؐ کے دلارے مرے پیشوا پیر مہر علی ہیں

    نہ کیوں میں عقیدت کے جوہر دکھاؤں نہ کیوں جان و دل ان پہ اپنے لٹاؤں

    مرا ہر نفس کیوں نہ ان کو پکارے مرے پیشوا پیر مہر علی ہیں

    تجلی نے ان کو دکھائیں وہ راہیں کہ حق آشنا ہو گئی ہیں نگاہیں

    شب و روز ہوتے ہیں مجھ کو نظارے مرے پیشوا پیر مہر علی ہیں

    علی ان کا مولا حسن ان کا جد ہے نہیں ہے وہ دانا جسے ان سے کد ہے

    رسولؐ خدا غوث اعظم کے پیارے مرے پیشوا پیر مہر علی ہیں

    نکل جائیں گے سارے قسمت کے چکر نہ موجوں کا خطرہ نہ طوفان کا ڈر

    مری ناؤ خود جا لگے گی کنارے مرے پیشوا پیر مہر علی ہیں

    انہیں کا تصور مرا رہنما تھا ہر اک گام پر ان کا ہی آسرا تھا

    ہمیشہ رہے میرے وارے نیارے مرے پیشوا پیر مہر علی ہیں

    کسی اور کے کس لیے در پہ جاؤں کسی اور کو کیوں میں اپنا بناؤں

    بہر کار مردے بہ ہر مرد کارے مرے پیشوا پیر مہر علی ہیں

    کہاں تک عنایت کے قصے سناؤں نصیرؔ ان کے الطاف کیوں کر گناؤں

    ہر اک سانس لیتا ہوں ان کے سہارے مرے پیشوا پیر مہر علی ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 374)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے