تذکرہ سنیے اب ان کا دلِ بیدار کے ساتھ
دلچسپ معلومات
مناقب اہلِ بیت۔
تذکرہ سنیے اب ان کا دلِ بیدار کے ساتھ
جن کا ذکر آتا ہے اکثر شہِ ابرار کے ساتھ
صرف زینب کا وہ خطبہ سرِ دربار نہ تھا
رعب حیدر کا بھی تھا جرأتِ اظہار کے ساتھ
بیڑیاں، صدمہ، سفر، پیاس، نقاہت، صحرا
ظلم کیا کیا نہ ہوئے عابدِ بیمار کے ساتھ
ہائے کس طرح وہ بازار سے گزرے ہوں گے
نام تک جن کا نہ آیا کبھی بازار کے ساتھ
ایک کم سن کی وہ ننھی سی لحد کیا دیکھی
رو دیے ہم تو لپٹ کر در و دیوار کے ساتھ
دے گیے درس یہ امت کو حسینی تیور
سر کو کٹواؤ مگر نشۂ پندار کے ساتھ
یہ بجا کہ تو ہی ہدف تھا سرِ مقتل لیکن
دشمنی اصل میں تھی احمدِ مختار کے ساتھ
مر کے خود پائی بقا اور اسے مار دیا
تو نے کیا چال چلی دشمنِ عیار کے ساتھ
اک سکینہ کے لیے کرب کی سولی پہ چڑھا
دیکھیے دار کو عباس علمدار کے ساتھ
میرے سجاد یہ دکھ کیسے بھلا دوں تیرا
سختیاں جھیلیں سفر کی تنِ بیمار کے ساتھ
کر لیا مصلحتوں نے اسے پابندِ حوس
وقت کیا خاک چلے گا تیری رفتار کے ساتھ
آلِ زہرا کا سنا ہے کہ ثنا خواں ہے نصیرؔ
آیئے ملتے ہیں اس شاعرِ دربار کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.