بزم دل یادِ محمد سے سجائے رہیے
بزم دل یادِ محمد سے سجائے رہیے
دل کو یوں مطلع انوار بنائے رہیے
ہے یقیں زیر قدم عرش بھی آجائے گا
سر درِ پاک پہ ہر وقت جھکائے رہیے
خاک طیبہ نے عطا کی ہے کچھ ایسی ٹھنڈک
جی میں آتا ہے کہ آنکھوں سے لگائے رہیئے
ہے اگر خلد کے پھولوں کی تمنا دل میں
دہر کے کانٹوں سے دامن کو بچائے رہئے
پیکرِ صدق وصفا بن کے مثالِ صدیق
رنگ اسلام کا دنیا میں جمائے رہئے
ہیں ستوں امن کے فاروق معظم بیشک
قول پر ان کے عمل اپنا بنائے رہئے
ہے جو عثمان و علی سے کوئی سچی نسبت
راہ پر ان کی قدم اپنے جمائے رہئے
عشق سرکارِ دو عالم سے اگر ہے کشفیؔ
دین اسلام کے پرچم کو اٹھائے رہئے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 216)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.