Sufinama

عبادت رب کی کر بندے ریاضت رب کی کر بندے

رمضان حیدر فردوسی

عبادت رب کی کر بندے ریاضت رب کی کر بندے

رمضان حیدر فردوسی

MORE BYرمضان حیدر فردوسی

    عبادت رب کی کر بندے ریاضت رب کی کر بندے

    ہمیشہ خوف کھا اس کا ہمیشہ اس سے ڈر بندے

    مئے توحید کی مستی خدا مستوں سے پوچھا کر

    مزے قرب خدا کے لوٹتے ہیں کس قدر بندے

    زمیں پر نعمتیں اس کی نگاہیں خیرہ کرتی ہیں

    فلک پر اس کے جلوے ہیں اٹھا اپنی نظر بندے

    وہی ہے قادر مطلق اسی کے حکم کے پابند

    زمین و آسماں حور و ملک شمس و قمر بندے

    شۂ ابرار کی ہستی دلیل وحدت باری

    نہیں ان سے بڑے کوئی جہاں میں معتبر بندے

    انا کا جام مت پینا فنا کا خوف مت کھانا

    فنا میں ہے بقا مضمر انا ہے ایک شر بندے

    نہ ہو اس سے کبھی غافل لگا اپنا اسی سے دل

    وہی بگڑی بناتا ہے اسی کو یاد کر بندے

    حروف عجز کیا کرتے ثنائے سرمدی حیدرؔ

    اگر اللہ چاہے تو اڑے بے بال و پر بندے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے