Font by Mehr Nastaliq Web

دربارِ قمر ہے عشق نشاں، یاں کام نہیں فرزانوں کا

سجاد احسن

دربارِ قمر ہے عشق نشاں، یاں کام نہیں فرزانوں کا

سجاد احسن

MORE BYسجاد احسن

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت قمرالہدیٰ

    دربارِ قمر ہے عشق نشاں، یاں کام نہیں فرزانوں کا

    یہ محور ہے مئے خواروں کا، یہ مرکز ہے دیوانوں کا

    بٹتی ہے مئے توحید یہاں، یہ حبِ رسول کا چشمہ ہے

    سرشار نہ ہوں، سرمست نہ ہوں، تو اس میں قصور اب اپنا ہے

    جو ڈھونڈنے والے ہیں ان کو عرفان کی دولت ملتی ہے

    ایمان کی دولت ملتی ہے، احسان کی دولت ملتی ہے

    روشن ہے چراغِ خضر یہاں، جو سر خفی کا مظہر ہے

    بھٹکیں گے نہیں، بھولیں گے نہیں کہ عشق ہمارا رہبر ہے

    سجادؔ نے اپنی قسمت کو وابستہ کیا ہے اس در سے

    جینا ہے یہاں، مرنا ہے یہاں، جائیں گے کہاں ہم اس گھر سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے