Sufinama

وہ جن کی یاد میں محفل سجی سرکارِ جیلاں ہیں

سجاد حسین قادری

وہ جن کی یاد میں محفل سجی سرکارِ جیلاں ہیں

سجاد حسین قادری

MORE BYسجاد حسین قادری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوثِ پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    وہ جن کی یاد میں محفل سجی سرکارِ جیلاں ہیں

    وہ جن کے نام سے بگڑی بنی سرکارِ جیلاں ہیں

    جمالِ حق کے ہیں مظہرِ نبی کے خلق کے پیکر

    نشانِ فاطمہ جانِ علی سرکارِ جیلاں ہیں

    سراپا تابعِ سنت عمل تفسیرِ قرآں کی

    شرع کو زندگی جن سے ملی سرکارِ جیلاں ہیں

    نگاہِ فیض سے قسمت ہزاروں کی بدل ڈالی

    خدائے پاک کے ایسے ولی سرکارِ جیلاں ہیں

    اندھیروں کے بھنور سے دور اپنی کشتی کردیں گے

    ہماری آس جن سے ہے لگی سرکارِ جیلاں ہیں

    حکومت عام ہے جن و بشر پر جن کی دنیا میں

    ملے گا حشر میں رتبہ یہی سرکارِ جیلاں ہیں

    کرم کر دیں وہ جس پر بیڑا اس کا پار ہو جائے

    کروں کیوں فکر اپنے جرم کی سرکارِ جیلاں ہیں

    اگر ہے ناز دنیا کو علوِ شان پر اپنی

    مجھے بھی فخر ہے میرے وصی سرکارِ جیلاں ہیں

    مجیبی خانقاہ روحانیت کا قلعہ ہے جس کی

    عمارت کا ستونِ مرکزی سرکارِ جیلاں ہیں

    شرابِ آیتی کی بے خودی پوچھے کوئی ہم سے

    خمار و رنگ اور اس کی نمی سرکارِ جیلاں ہیں

    رضائے نفس کا طالب نہ ہو سجادؔ تم ہرگز

    مجیبی میکدہ میں کیا کمی؟ سرکارِ جیلاں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے