Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کرو مشکلیں میری حل غوثِ اعظم

سجاد حسین قادری

کرو مشکلیں میری حل غوثِ اعظم

سجاد حسین قادری

MORE BYسجاد حسین قادری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    کرو مشکلیں میری حل غوثِ اعظم

    ملے بے قراری کو کل غوثِ اعظم

    بچا لو مجھے بہرِ حسنین آقا

    سفینہ ہے سوئے خلل غوثِ اعظم

    بجز تیری نسبت کے کچھ بھی نہیں ہے

    مرے پاس حسنِ عمل غوثِ اعظم

    تمہارے کرم پر بھروسہ ہے ورنہ

    برے ہیں مرے سب عمل غوثِ اعظم

    خدا سے سرِ حشر بخشانا مجھ کو

    ہے تم سے امید و امل غوثِ اعظم

    مرے گلشنِ زندگی میں بہر سو

    کھلاؤ خوشی کے کنول غوثِ اعظم

    ترے نورِ عرفاں سے زنگ و سیاہی

    مرے دل سے جائے نکل غوثِ اعظم

    زمانے میں لاکھوں ولی آئے لیکن

    تری شان ضرب المثل غوثِ اعظم

    وہ دربار تیرا جہاں سر جھکائیں

    سلاطین و اہلِ دول غوثِ اعظم

    ہے فرمان جب لا تخف تو ہو کیوں کر

    مریدوں کو خوفِ اجل غوثِ اعظم

    مری روح پہ رحمتیں ہوں گی قرباں

    جو آ جائیں وقتِ اجل غوثِ اعظم

    جو لمحہ تری یاد میں گزرے بس ہے

    وہی عمر کا ماحصل غوثِ اعظم

    کرم کیجیے اپنے سجادؔ پر بھی

    پریشاں ہے یہ آج کل غوثِ اعظم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے