Sufinama

سلطان محمد اصغر علی مظہرِ ذاتِ ربانی

سلطان نجیب الرحمٰن

سلطان محمد اصغر علی مظہرِ ذاتِ ربانی

سلطان نجیب الرحمٰن

MORE BYسلطان نجیب الرحمٰن

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی۔

    سلطان محمد اصغر علی مظہرِ ذاتِ ربانی

    روحِ باھو، محبوبِ شاہِ جیلانی

    سلطان الفقر، منبع فیضِ سلطانی

    صاحبِ فقر، مقام لامکانی

    مرادِ سلطان عزیز، حیاتِ جاودانی

    سلطان محمد اصغر علی مظہر ذاتِ ربانی

    ازل سے حاصل مرتبہ حق الیقین

    ہر لمحہ دیدارِ ذات میں محو امامِ مبیں

    فقیر باصفا فنا فی اللہ بقا باللہ بالیقین

    نگاہ نہ ہٹی حق سے کبھی تیری سلطانِ مبیں

    بحرِ حقیقت، وجودِ بشر، روحِ رحمانی

    سلطان محمد اصغر علی مظہر ذاتِ ربانی

    چہرے پہ ’’للہ‘‘ خاص نشانی

    لا یحتاج مرتبہ، سر پہ تاجِ سلطانی

    مقام ’’حریم ذاتِ کبریا‘‘ خاص فضلِ ربانی

    اذاتمّ الفقر فھو اللہ، لازوال زندگانی

    محسنِ زمانہ مصطفی ثانی مجتبیٰ آخر زمانی

    سلطان محمد اصغر علی مظہر ذاتِ ربانی

    آپ کی نگاہِ کامل سے ناقصوں کو کمال ملا

    ملا سب کو عشق مگر خواص کو مانندِ بلال ملا

    صاحبِ قرآن محبوبِ خدا سے نورِ جمال ملا

    جسے زوال نہیں کبھی ایسا آپ کو وصال ملا

    جانِ سلطان بہادر شاہ، محبوبِ یزدانی

    سلطان محمد اصغر علی مظہر ذاتِ ربانی

    سلطان باھو نے کیا یہ راز فاش سلطان الفقر

    غوث و قطب کے سر پہ ہے آپ کا قدم سلطان الفقر

    ماہ و خورشید ماند آپ کے حسن کے سامنے سلطان الفقر

    منور ہوئے آپ کی نگاہِ کامل سے سیاہ قلوب سلطان الفقر

    یار یگانہ، سر ھو، ولادتِ رمضانی

    سلطان محمد اصغر علی مظہر ذاتِ ربانی

    وہ محفلِ عشاق میں آپ کا دبے پاؤں آنا

    عاشقوں سے نگاہیں ملا کے وہ نگاہوں کا جھکانا

    ہلکے سے تبسم سے وہ دلوں کا گرمانا

    دید میں تڑپتی روحوں کو اک نظر سے دیوانہ بنانا

    نجیبؔ ہوا انہی اداؤں سے گھائل، دلبر جانی

    سلطان محمد اصغر علی مظہر ذاتِ ربانی

    اسمِ اللہ ذات ہے پیغام سلطان الفقر کا

    بھول نہ جانا یہ کام سلطان الفقر کا

    زمانے کو بتلانا ہے ابھی مقام سلطان الفقر کا

    دنیا میں پھیلانا ہے ابھی نام سلطان الفقر کا

    نجیبؔ کو ہے یہ خاص وصیت اے نوعِ انسانی

    سلطان محمد اصغر علی مظہر ذاتِ ربانی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے