ساغر بہ_کف ہے بادہ_گسار_ابوالعلا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت سیدنا امیر ابوالعلا
ساغر بہ کف ہے بادہ گسار ابوالعلا
برسے گا ابر فیض نگار ابوالعلا
ہے جان آگرہ کی نثار ابوالعلا
اور جان آگرہ ہے مزار ابوالعلا
اس گلستان عشق کی شادابیاں نہ پوچھ
جنت ہے ایک عکس بہار ابوالعلا
سرگشتۂ ولا ہے تو اس بارگہہ میں آ
ہے اولیائے حق میں شمار ابوالعلا
یارب علو نصیب ہو میری جبین عجز
یہ سر ہو اور سنگ مزار ابوالعلا
پھیلا ہوا ہے رشتۂ توحید عرش تک
ہیں طائران قدس شکار ابوالعلا
نشہ جسے ہوا نہ ابد تک اتر سکا
اک کیف سرمدی ہے خمار ابوالعلا
قبلہ نما کی ہے تجھے اے کج نظر تلاش
قبلہ نما ہے دیکھ مزار ابوالعلا
ٹھکرا دیا حکومت شاہی کو فقر سے
اللہ رے علوئے شعار ابوالعلا
ذروں میں خاک پا کے ہیں شانیں سہیل کی
عرش علیٰ سے پوچھ وقار ابوالعلا
یارب ہو اس پے چشم کرم صدقۂ امیر
سیمابؔ ہے غریب دیار ابوالعلا
- کتاب : انوارالعلا (Pg. 31)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.