Sufinama

ترے در کا ہوں میں محتاج یا محبوبِ سبحانی

شاہ عبدالقادر بدایونی

ترے در کا ہوں میں محتاج یا محبوبِ سبحانی

شاہ عبدالقادر بدایونی

MORE BYشاہ عبدالقادر بدایونی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    ترے در کا ہوں میں محتاج یا محبوبِ سبحانی

    ٹلوں گا تجھ سے لے کر آج یا محبوبِ سبحانی

    ہمیشہ سے ہے تیری سلطنت ملکِ ولایت میں

    قیامت تک ہے تیرا راج یا محبوبِ سبحانی

    جنوداللہ کا واللہ تو ہی میرِ لشکر ہے

    مشائخ ہیں تری افواج یا محبوبِ سبحانی

    تری مجلس کے عزت کے لیے تشریف لائے تھے

    جنابِ صاحبِ معراج یا محبوبِ سبحانی

    کمی کی کب ہے گنجایش خزانہ تیرا غیبی ہے

    خدائی ہے ترا اخراج یا محبوبِ سبحانی

    سنا جب تم صفا مروہ پہ آ کر جلوہ کرتے ہو

    ہوئے ہیں مست کیا حجاج یا محبوبِ سبحانی

    کرم تیرے غلاموں کا ہو جس پر اس کو دیتے ہیں

    سلاطیں دل سے نذر و باج یا محبوبِ سبحانی

    بچا لو مجھ کو آفت سے پئے فضلِ رسول اب تم

    نہ ہونے دو مجھے تاراج یا محبوبِ سبحانی

    فقیرِ قادری کی ہے ترے نعلین سے عزت

    نہیں درکار تخت و تاج یا محبوبِ سبحانی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے