Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دلِ مضطرب تو ہے نا سمجھ یہاں حاضری کا اصول ہے

شاہ ہلال احمد

دلِ مضطرب تو ہے نا سمجھ یہاں حاضری کا اصول ہے

شاہ ہلال احمد

MORE BYشاہ ہلال احمد

    دلِ مضطرب تو ہے نا سمجھ یہاں حاضری کا اصول ہے

    یہاں کام ہوش و ادب سے لے کہ یہ بارگاہِ رسول ہے

    رخِ مصطفیٰ ہے وہ آئینہ کہ عیاں ہے اس سے جمالِ حق

    دلِ مصطفیٰ وہ مقام ہے جہاں وحیِ حق کا نزول ہے

    جسے مصطفیٰ سے نہ عشق ہو نہ نصیب ان کی ہو پیروی

    کوئی زندگی ہے وہ زندگی ہے یہ زندگی تو فضول ہے

    ترا آستاں ہے وہ آستاں کہ اسی سے سب کی آبرو

    وہی زندگی میں ہے کامراں جسے یاں سے شرفِ قبول ہے

    یہ طریقِ وسنت مصطفیٰ یہی دینِ حق کا نظام ہے

    ہے نشانِ منزل حق یہی، یہی راہِ قرب وصول ہے

    یہ کرشمہ ان کی نظر کا ہے کہ دل و نگہ بھی شکار ہیں

    جو حرف بھی ہو تو بنے گہر وہ نگاہِ پاکِ رسول ہے

    تو حبیب ربِ غفور ہے تری یاد مقصد زندگی

    مری چشمِ تر کی ہے روشنی ترے رہ گزر کی جو دھول ہے

    یہ دیار پاک نبی ہے یاں جو چول تو پاسِ ادب رہے

    جو یہاں کہیں پہ بھی خار ہے تو نظر نظر میں وہ پھول ہے

    تو ہلالِؔ خستہ جگر تری جو یہ آرزوئے وصال ہے

    تری حد سے بڑھ کے طلب ہے یہ تری ضد ہے تیری یہ بھول ہے

    مأخذ :
    • کتاب : المجیب (Pg. 531)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے