Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہمارا دل مدینے کی زمیں ہے

شاہ ہلال احمد

ہمارا دل مدینے کی زمیں ہے

شاہ ہلال احمد

MORE BYشاہ ہلال احمد

    ہمارا دل مدینے کی زمیں ہے

    کہ محبوبِ خدا اس میں مکیں ہے

    فلک رکھتا جہاں اپنی جبیں ہے

    وہ ان کے در کی بس خاکِ زمیں ہے

    نہ پوچھو رتبہ ختم الانبیا کا

    لگی قدموں سے فردوسِ بریں ہے

    یہ کس گیسو کی خوشبو کھِل رہی ہے

    کُھلی شاید وہ زلفِ عنبریں ہے

    یہ دل آئینہ حسن ازل ہے

    کہ تصویرِ محمد دل نشیں ہے

    محبت دل لگی ہے اک وہ لیکن

    یہ عشقِ مصطفیٰ ایمان ودیں ہے

    وہی ہیں باعث ایجاد عالم

    انہی کے دم سے قائم یہ زمیں ہے

    غلاموں سے نہیں اپنے وہ غافل

    شفاعت اس کی اس دن بالقیں ہے

    ہلالؔ ِکمتریں پر بھی کرم ہو

    گدائے در گہ سلطان دیں ہے

    مأخذ :
    • کتاب : المجیب (Pg. 532)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے