Sufinama

محمد مصطفیٰ جن کو کہ حق کا مدعا کہیے

شاہ ہلال احمد

محمد مصطفیٰ جن کو کہ حق کا مدعا کہیے

شاہ ہلال احمد

MORE BYشاہ ہلال احمد

    محمد مصطفیٰ جن کو کہ حق کا مدعا کہیے

    نبوت کی انہیں کو ابتدا و انتہا کہیے

    وہ آئے بن کے عالم میں نویدِ حضرتِ عیسیٰ

    وہی آئے خیل اللہ کی جن کو دعا کہیے

    وہی احمد محمد حامد و محمود ہیں بے شک

    جنہیں سر ظہور کنت کنزا مخفیاً کہیے

    مکمل دین ہے ان کا مکمل ہے شریعت بھی

    ہدایت کو یہ کافی ہے الٰہی یوم الجزا کہیے

    عجب ہے شانِ مجبوبی محمد کی دو عالم میں

    محبِّ احمد مختار ہے خود بھی خدا کہیے

    انہیں کی پیروی رب کی عبات ہے بلا شبہ

    نقوشِ پائے احمد کو ہی حق کا راستہ کہیے

    انہیں کے دم سےقائم ہیں جہاں کی رونقیں ہر دم

    انہیں کی ذات کو نورِ خدا حق کی ضیا کہیے

    وہی غم خوارِ امت ہیں وہی ہادی وہی رہبر

    انہیں کو کشتیٔ امت کا اپنی ناخدا کہیے

    ادب ان کا ہے شرطِ اولیں تکمیلِ ایماں میں

    محبت جزو دیں ہے دین کی جس کو بنا کہیے

    نہیں کوئی پھرا ہے در سے ان کے مانگنے والا

    سخاوت ان کی عادت ہے کرم ان کی ادا کہیے

    وہ مالک ہیں ملا ہے اختیارِ کل جہاں ان کو

    بنایا ان کو مالک نے ہی مالک ہے تو کیا کہیے

    جبینِ شوق ہو اپنی ہو سنگِ آستاں ان کا

    کبھی تو اے شہِ عالم اِسے بھی در پہ آ کہیے

    ثنا خوانی پہ نازاں ہے ہلالِؔ قادری جس کو

    غریب آوارۂ کوئے محمد مصطفیٰ کہیے

    مأخذ :
    • کتاب : المجیب (Pg. 533)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے