وجہِ رب کبریا وہ حق نما آنے کو ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
وجہِ رب کبریا وہ حق نما آنے کو ہے
عینِ نفسِ مصطفیٰ دستِ خدا آنے کو ہے
اب شرابِ معرفت تقسیم ہوگی بر ملا
میکدہ کعبہ بنا، ساقی مرا آنے کو ہے
تاج دارِ ھل اتیٰ بھی انما کی شان بھی
مظہرِ شمس الضحیٰ، بدرالدجیٰ آنے کو ہے
حق علی کے ساتھ ہے یعنی علی ہیں اُس کے ساتھ
راہِ حق ہم کو دکھانے رہنما آنے کو ہے
اب بھریں گی جھولیاں ہر بے کس و نادار کی
معدنِ جود و سخا، لطف و عطا آنے کو ہے
بولتا قرآن ہیں ناموسِ کعبہ ہیں وہی
عزتِ دینِ نبی شانِ خدا آنے کو ہے
نیرِ برجِ امامت قبلۂ کونین اور
گوہرِ تاجِ شرف، بابِ ولا آنے کو ہے
اب مٹیں گے رنج و کلفت اور مرے آلام سب
دور ہوں گی مشکلیں مشکل کشا آنے کو ہے
نسبتِ وارث علی کے فیض کا دیکھو اثرؔ
تیری بخشش کو کرم کا سلسلہ آنے کو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.