Font by Mehr Nastaliq Web

وجہ_رب_کبریا وہ حق_نما آنے کو ہے

سید فیضان وارثی

وجہ_رب_کبریا وہ حق_نما آنے کو ہے

سید فیضان وارثی

دلچسپ معلومات

منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

وجہ رب کبریا وہ حق نما آنے کو ہے

عین نفس مصطفیٰ دست خدا آنے کو ہے

اب شراب معرفت تقسیم ہوگی برملا

مے کدہ کعبہ بنا ساقی مرا آنے کو ہے

تاج دار ھل اتیٰ بھی انما کی شان بھی

مظہر شمس الضحیٰ بدرالدجیٰ آنے کو ہے

حق علی کے ساتھ ہے یعنی علی ہیں اس کے ساتھ

راہ حق ہم کو دکھانے رہنما آنے کو ہے

اب بھریں گی جھولیاں ہر بے کس و نادار کی

معدن جود و سخا لطف و عطا آنے کو ہے

بولتا قرآن ہیں ناموس کعبہ ہیں وہی

عزت دین نبی شان خدا آنے کو ہے

نیر برج امامت قبلۂ کونین اور

گوہر تاج شرف باب ولا آنے کو ہے

اب مٹیں گے رنج و کلفت اور مرے آلام سب

دور ہوں گی مشکلیں مشکل کشا آنے کو ہے

نسبت وارث علی کے فیض کا دیکھو اثرؔ

تیری بخشش کو کرم کا سلسلہ آنے کو ہے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے